کشمیر ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے پیپلز پارٹی کے تمام ونگز کو متحرک کر رہے ہیں:فیصل میر‘صدر پیپلز پارٹی لاہورکا اجلاس میں خطاب
ریلی میں مزدوروں، کسانوں، رکشہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹ تنظیموں سے وابستہ ہزاروں افراد شرکت کریں گے:مجید غوری
لاہور(خصوصی رپورٹر))پیپلز پارٹی لاھور کا یکم فروری کو کشمیر ریلی ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک نکالنے کا فیصلہ،کشمیرریلی کے سلسلے میں پیپلز یوتھ لاھور کا پیپلز پارٹی لاہور کے جوہر ٹاؤن آفس میں اجلاس ہوا جسکی صدارت پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے کی۔اجلاس میں پی وائی او لاہور کے صدر یاسر بارا، مجید غوری، ملک نبیل، نصیر، عاطف رضا کھوکھر، عدنان، جمیل گجر، حافظ احمد، عمر گجر، شعیب جعفری، فیصل راجپوت، عدیل جٹ، ندیم سندھو اور وسیم قادری ،عمء راثنرمد اور عدنان رانا شریک تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی لاھور کے صدر فیصل میر نے کہا کہ یکم فروری کی کشمیر ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کے تمام ونگز کو متحرک کر رھے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اسکی آزادی تک احتجاج، جلسے،اور ریلیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔پیپلز یوتھ لاھور کے صدر یاسر بارا نے کہا کہ یکم فروری کی کشمیر ریلی میں پی وائی او کے سینکڑوں نوجوان بھرپور شرکت کریں گے۔مجید غوری نے کہا کہ ریلی میں مزدوروں، کسانوں، رکشہ ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹ تنظیموں سے وابستہ ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ریلی ثابت کر دے گی کہ پیپلز پارٹی لاہور کی سب سے بڑی سیاسی طاقت بن چکی ہے۔