اتھارٹیز کی غفلت سے غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا جمع نہ ہوسکا

لاہور(کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سے غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا جمع نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے احکامات کے باوجود بھی ایجوکیشن اتھارٹیز نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا جمع نہ کرایا۔غیر رجسٹرڈ سکولوں کی وجہ سے رجسٹریشن فیس اور دیگر ٹیکس کا قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی تھی جس میں کہا گیا تھا ،ایک ماہ کے اندر اندر غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔ کئی ماہ گزرنے کے باوجود غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا جمع نہ کیا جاسکا۔ قانون کے مطابق بغیر رجسٹریشن سکول کھولنا قانون کے خلاف ہے۔