بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں :حافظ حمد اللہ

معاملہ9مئی پر اٹکا ہوا ہے‘ یہ ناممکن نہیں  بانی پی ٹی آئی سے کوئی بریک تھرو ہو  جائے
 فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں‘حکومت نے مدت پوری کی تو یہ ملک کیلئے تباہی کا سامان ہوگا
       اسلام آباد(آئی  این پی ) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ  نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں،معاملہ 9 مئی پر اٹکا ہوا ہے،وہ کہتے 9 مئی انہوں نے کیا ہی نہیں تو معافی کیسی۔ ایک انٹر ویو میں حافظ حمد اللہ نے کہا     کہ بانی پی ٹی آئی ملک سے باہر جانے کے لیے بھی تیار نہیں ہو رہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا بانی پی ٹی آئی تو الیکشن کی بات کرتے ہیں تو وہ کیسے کرا دیں ، یہ ناممکن نہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی بریک تھرو ہو جائے۔موجودہ حکومت کے حوالے سے سوال پر رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور پی پی پی نے الیکشن میں وہی کچھ کیا جو نہ کرنے کا کہتے تھے، نہ حکومت ہے، نہ میں ان کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتا ہوں، حکومت نے مدت پوری کی تو یہ ملک کیلئے تباہی کا سامان ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف)کسی صورت بھی فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں ہے۔