ٹرمپ کے جیتنے سے مشرق وسطیٰ پالیسی میں فرق نہیں پڑیگا: حافظ حمد اللہ

غزہ میںمسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی دنیا خاموش ہے ، حکومت سے گلہ ہے ایسی قانون سازی کیوں کی؟ 
 لاہور(آئی این پی )جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی آ جائے تو امریکا کی مشرق وسطیٰ بارے پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایک انٹرویو میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہویا کملاہیرس دونوں کی ایک ہی پالیسی ہوگی، اگرمیرا ووٹ ہوتا تودونوں میں سے کسی کو بھی نہ دیتا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، لیکن عالمی دنیا خاموش ہے۔مرکزی رہنما جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے قانون سازی کے لیے دوسری پارٹیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت سے گلہ ہے ایسی قانون سازی کیوں کی؟ جے یو آئی کو قانون سازی پراعتراض ہے۔