پارلیمنٹ کی فیصلے کو تم نہیں مانتے جس نے مدارس بل پاس کیا:حافط حمد اللہ

ایوان صدر کے مدارس بل اعتراض میں فیٹیف کا ذکر، عطا تارڑ اور بیرسٹر عقیل میں سے ایک جھوٹا ہے، بیان 
 اسلام آباد (بیورو رپورٹ )جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ بیرسٹر عقیل نے تسلیم کیا ایوان صدر نے مدارس بل پر فیٹیف کا ذکر کیا ہے، مگر عطا تارڑ کہتے ہیں فیٹیف کا ذکر نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ تم دونوں میں سے غلط بیانی کرنے والا کون ہے؟۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئیحافظ حمد اللہ نے کہا کہ میں اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر اعتراضات میں فیٹیف کا ذکر کیا ہے، عطا تارڑ ہمیں آئین قانون اور پارلمینٹ کی احترام کا درس نہ دیں، کیونکہ اسی پارلیمنٹ کی فیصلے کو تم نہیں مانتے جس پارلیمنٹ نے مدارس بل پاس کیا۔ حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ آپ اور آپ کی پارٹی نے اسی بل کو ووٹ بھی دیا اور ووٹ سے انحراف بھی کیا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا احترام اس طریقے سے کیا جاتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ قوم اور عوام فیصلہ کرے کہ حکمرانوں کہنے اور کرنے میں کتنا تضاد ہے۔