آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں سیمی فائنل کے لیے پرعزم

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں سیمی فائنل کے لیے پرعزم

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان آج نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ کھیل رہا ہے۔

 یہ میچ پاکستانی ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات برقرار رکھنے کے لیے نہ صرف جیتنا ہوگا بلکہ رن ریٹ میں بھی بہتری لانی ہوگی۔گروپ میں بھارت اور انگلینڈ دونوں کے پاس چار چار پوائنٹس کے ساتھ رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے، جس کی وجہ سے گرین شرٹس کے لیے یہ میچ جیتنا اور رن ریٹ بڑھانا لازمی ہے۔ پاکستان کے لیے سپر سکس کے پہلے مرحلے کے اختتام پر دو میچز میں دو پوائنٹس حاصل ہیں، اور سیمی فائنل تک رسائی کے لیے باقی میچز میں بہترین کارکردگی دکھانا ضروری ہوگی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12:30 بجے شروع ہوگا، جبکہ قومی ٹیم کا اگلا اہم مقابلہ یکم فروری کو بھارت کے ساتھ ہے۔قومی ٹیم نے گزشتہ روز تاکاشنگا سپورٹس کلب میں بھرپور پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں نے نیٹ سیشنز، فیلڈنگ ڈرلز اور دیگر مختلف پریکٹس سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ ٹیم میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہو۔