پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کبڈی ورلڈ کپ 2025 کا سیمی فائنل 39-38 سے جیت لیا

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں کبڈی ورلڈ کپ 2025 کا سیمی فائنل 39-38 سے جیت لیا

 نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، جس میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 39-38 سے فتح حاصل کی۔

اس تاریخی کامیابی پر پاکستانی عوام خوشی سے جھوم اُٹھی ہے اور کھلاڑیوں کو دل سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔مقابلہ نہایت تیکھا اور دلچسپ رہا، دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیمیں ایک دوسرے پر دباؤ ڈالتی رہیں، اور مقابلہ برابر رہا۔ آخری لمحوں میں پاکستان نے اپنی ہمت، جذبہ اور اسکل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ خاص طور پر پاکستان کے کھلاڑیوں نے ہمت اور ٹیم ورک سے مقابلہ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی کبڈی ٹیم کی اس جیت نے نہ صرف ورلڈ کپ میں ان کی محنت اور لگن کا ثبوت دیا بلکہ قوم میں بھی جوش و خروش کی نئی لہر دوڑادی ہے۔ اس کامیابی پر پاکستانی عوام کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور سوشل میڈیا پر تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے، اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔یہ کامیابی پاکستان کی کبڈی ٹیم کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، اور اب وہ فائنل میں پہنچ چکی ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔