آئی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے میزبان سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے دی، جس کے نتیجے میں سری لنکا ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا اور پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات مزید مشکل ہو گئے۔
گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی واحد امید جمعہ کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ پر منحصر ہے:اگر انگلینڈ نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان کا چانس برقرار رہے گا۔اگر نیوزی لینڈ جیتتی ہے تو پاکستان کا میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کا خواب ختم ہو جائے گا، اور اس کا سری لنکا سے آخری میچ محض رسمی ہوگا۔
رن ریٹ صورتحال:
نیوزی لینڈ: 3.050 (صرف ایک میچ جیتا، دوسرے نمبر پر)
انگلینڈ: 1.494 (دو فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر)
پاکستان: 0.461- (تیسرے نمبر پر)
رن ریٹ کے حساب سے پاکستان کو آخری میچ میں سری لنکا کو تقریباً 50 رنز سے ہرانا ہوگا تاکہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہو سکے، بشرطیکہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کو کم از کم 20 رنز سے ہرا دے۔ ایسے نتائج کی صورت میں دونوں ٹیموں کے 3–3 پوائنٹس ہوں گے، لیکن رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لے گا۔