آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم سپر ایٹ مرحلے کا میچ آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں کولمبو میں آمنے سامنے ہوں گی۔
سری لنکا کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو چکا ہے، جس کے بعد آج وہ سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گا۔ دباؤ زیادہ میزبان ٹیم پر ہے کیونکہ وہ ایونٹ سے باہر ہونے کے خطرے سے دوچار ہے۔ سری لنکا نے ٹورنامنٹ کا آغاز شاندار بیٹنگ سے کیا، جس میں آسٹریلیا کے خلاف ہدف کا تعاقب اور عمان کے خلاف کامیابی شامل تھی، لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ میں بیٹنگ لائن کی ناکامی نے ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ نیوزی لینڈ اس ٹورنامنٹ میں فارم میں نظر آ رہا ہے اور اس کا ریکارڈ سری لنکا سے بہتر ہے۔ سری لنکا کے لیے یہ میچ تقریباً ناک آؤٹ ہے، شکست کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ ہے۔
پاکستان کی بھی نظریں اس میچ پر ہیں، کیونکہ اگر نیوزی لینڈ جیت جاتا ہے اور پاکستان اپنا اگلا میچ جیت لیتا ہے، تو دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہیں۔اگر سری لنکا نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے، تو وہ اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا، اور اگر پاکستان اور سری لنکا کے پوائنٹس برابر ہوتے ہیں، تو رن ریٹ کے حساب سے ٹیمیں آگے نکلیں گی۔