بھارتی ریفائنریزکی روسی تیل کی درآمد میں کمی امریکی پالیسی کی کامیابی ہے
واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکی ٹیرف پابندیوں کے باعث بھارت کی منافقانہ پالیسیز اورنام نہادخود مختار خارجہ پالیسی بے نقاب ہوگئی،نام نہاد خودمختار خارجہ پالیسی کا دعویدار بھارت عالمی سفارتی تنہائی اوربڑھتے ہوئے معاشی دبا ئوکا شکار ہوگیا۔عالمی سطح پرغیرجانبداری کا دعوی کرنے والا بھارت امریکی معاشی پابندیوں کے سامنے مکمل سرنگوں ہو چکا ہے