کئی دنوں سے دنیا کوشش کر رہی تھی ، میزائل حملوں سے بھارت مذاکرات کی میز پر آیا
امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، ترک حکام سے رابطہ کیا:نک رابرٹسن
واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کیسے ہوا؟ امریکی صحافی نک رابرٹسن نے تفصیلات بتا دیں۔امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا۔نک رابرٹسن نے کہا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پر نہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کر دی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوا، پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی عرب، ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اور ترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیز فائر ممکن ہوا۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کرلیا گیا ہے، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور بھارتی حکام کی جانب سے کردیا گیا ہے