جنیوا (آئی این پی )بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی صدر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں نے عدالت کے اہلکاروں کی نجی زندگیوں کو متاثر کیا ہے، لیکن انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ادارہ بیرونی دبا کے آگے نہیں جھکے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کے جواب میں پراسیکیوٹرز اور ججوں سمیت آئی سی سی کے 9 اہلکاروں پر پابندیاں عائد کی تھیں