ابخازیہ میں سول نافرمانی کی تحریک، صدر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

صدر اسلان بزہانیہ نے مستعفی ہونے اور انتخابات کرانے کی پیشکش کردی 
 سخومی(آئی این پی )جارجیا سے آزاد ہونے والے علاقے ابخازیہ میں عوامی احتجاج نے صدر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیااورصدرنے مستعفی ہونے اورانتخابات کرانے کی پیشکش کردی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ابخازیہ میں سول نافرمانی کی تحریک کے نتیجے میں مظاہرین نے پارلیمنٹ پرقبضہ کرلیا۔مظاہرین کاکہناہے کہ صدر اسلان بزانیہ کے مستعفی ہونے تک پارلیمنٹ کی عمارت سے باہر نہیں نکلیں گے کیوں کہ صدر اسلان بزانیہ روس کے ساتھ تعلقات کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ صدر اسلان بزہانیہ نے مستعفی ہونے اور انتخابات کرانے کی پیشکش کردی ہے تاہم وہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔