بھارت مکمل سرنگوں ہو چکا، بھارتی ریفائنریزکی روسی تیل کی درآمد میں کمی امریکی پالیسی کی کامیابی ہے
واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکی ٹیرف پابندیوں کے باعث بھارت کی منافقانہ پالیسیز اورنام نہادخود مختار خارجہ پالیسی بے نقاب ہوگئی،نام نہاد خودمختار خارجہ پالیسی کا دعویدار بھارت عالمی سفارتی تنہائی اوربڑھتے ہوئے معاشی دبا ئوکا شکار ہوگیا۔عالمی سطح پرغیرجانبداری کا دعوی کرنے والا بھارت امریکی معاشی پابندیوں کے سامنے مکمل سرنگوں ہو چکا ہے،امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کاکہناتھا کہ امریکی ٹیرف پابندی کے بعد بھارت نے روسی تیل کی خریداری کم کردی ہے۔بھارتی ریفائنریزکی روسی تیل کی درآمد میں کمی امریکی پالیسی کی کامیابی ہے،بھارت پر پچیس فیصد ٹیرف عائد کرنے کے مثبت نتائج آ رہے ہیں،بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ سال اگست میں امریکا نے بھارتی مصنوعات پر ٹیرف پچاس فیصد تک بڑھا دئیے تھے جس کی امریکی وزیر خزانہ نے تصدیق بھی کی تھی۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت پر عائد کیے گئے ٹیرف کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق بھارت پر تجارتی دبا ئوبرقرار رکھا گیا ہے اور اس کے مثبت نتائج دیکھے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات کے بعد بھارتی توانائی درآمدات میں تبدیلی آئی ہے، جس میں روسی تیل کی خریداری میں کمی شامل ہے۔