نیویارک(آئی این پی)امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آ گئی ہیں، جس کے پیش نظر چھ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق امریکا کی ریاستوں کنیکٹی کٹ، رہوڈز آئی لینڈ، ڈیلاویئر، نیو جرسی، نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔شدید موسمی صورتحال کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے اور امریکا بھر میں 11 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں