طوفان کے آج تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ،سکول وفاتر بند
منیلا(آئی این پی )فلپائن میں سمندری طوفان فنگ وونگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ عالری میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد تائیوان کے قریب پہنچ گیا ہے جہاں طوفان کی آمد سے قبل شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقوں سے آج ( بدھ )کو طوفان کے ٹکرانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں طوفان کے پیش نظر اسکول اور دفاتر بند کر دئیے گئے۔تائیوان کے حکام نے یہ بھی بتایا کہ 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔