شہری کی ہلاکت ، امریکہ کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے

واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکا کے شہر منیاپولس میں وفاقی امیگریشن ادارے آئی سی ای   کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک امریکی شہری اور نرس کی ہلاکت پر ملک بھر میں شدید غم و غصہ  اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقنیویارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد  احتجاج کیلئے نکلے اور  امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE)کے خلاف نعرے لگائے۔مین ہٹن میں مظاہرین نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف احتجاج کیا۔احتجاج 37 سالہ ایلکس جیفری پریٹی کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔ مظاہرین نے امیگریشن محکمہ آئس پر طاقت کے بے جا استعمال کا الزام لگایا۔مظاہرین نے امیگریشن پالیسیوں میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ ایجنٹ کی فائرنگ سے ایلکس جیفری پریٹی  ہلاک ہوا۔منی ایپولس میں 7 جنوری کو بھی امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون رینی گڈ ہلاک ہوئی تھی۔ 37 سالہ الیکس پریٹی، جو ایک آئی سی یو نرس تھے، کو ہفتے کے روز وفاقی اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا