امریکی ریاستوں میں ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے ،ریلیاں

ٹرانسجینڈر کے حقوق اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے  خلاف بھی احتجاج کیا گیا

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ کے مختلف شہروں میں امدادی ادارے یو ایس ایڈ کی بندش اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ احکامات بشمول امیگریشن، ٹرانسجینڈر کے حقوق اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے  خلاف مظاہرے  کئے اور ریلیاں نکالی گئیں  ۔امریکی خبر رساں ادارے  کے مطابق فلاڈیلفیا، کیلیفورنیا، مشیگن، ٹیکساس، وسکانسن، انڈیانا سمیت دیگر ریاستوں میں بھی مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالی۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امیر ترین شخص ایلون مسک اور ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تیار کردہ سیاسی تجاویز پر مشتمل پراجیکٹ 2025 کی مخالفت میں الفاظ درج تھے۔