حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں صہیونی ملک پسپائی پر مجبور ہوا، ایرانی سفیر

 پاکستانی قوم اور حکومت کی زبردست حمایت پر شکریہ، علاقائی تعاون جاری رہے گا
اسلام آباد(آئی این پی )ایران نے پاک افغان کشیدگی  پر تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے  کہا ہے کہ خطے میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں،حالیہ ایران اسرائیل جنگ میں صہیونی ملک پسپائی اور مذاکرات پر مجبور ہوا، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو خاتمے کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ان خیالات کااظہار رضا امیری مقدم نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رہنی چاہیئے، پاک بھارت جنگ اور ایران کے خلاف 12 روزہ اسرائیلی جارحیت نے پاک ایران تعلقات کو مزید قریب لائے، پاکستانی قوم اور حکومت کی زبردست حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں، علاقائی تعاون جاری رہے گا۔ایرانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران 25 اعلی سطحی ایرانی وفود نے پاکستان کا دورہ کیا، پاک ایران حالیہ تجارتی تعلقات اچھی سطح پر ہیں، پاکستان نے جنیوا میں ایران مخالف قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جس پر ہم شکرگزار ہیں