اسلام آباد (آئی این پی )شہری کو افغان قرار دئیے جانے کے کیس میں سیکریٹری داخلہ وارنٹ گرفتاری کے اجرا کے بعد عدالت پیش ہونے پر مجبور ہو گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پینڈا خان نامی ایک شہری کی درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ انھیں افغان شہری قرار دے کر ان کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ اسے بحال کیا جائے۔ عدالت میں سیکریٹری داخلہ نے شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔پیش ہونے پر عدالت نے سیکریٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے ۔