ٹی کیش کارڈ کے حصول کیلئے 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

میٹرو بس،اورنج لائن،اسپیڈو اورای بس سروسز میں ایک ہی کارڈ سے سفر ممکن ہو گا
لاہور(آئی اینپی)میٹرو بس،اورنج لائن،اسپیڈو اورای بس سروسز میں ایک ہی کارڈ سے سفرممکن ہو گا،صوبہ بھر سے ٹی کیش کارڈ کے حصول کیلئے 1لاکھ 30ہزارسیزائد درخواستیں موصول ہوچکی۔پنجاب میں جدید،یکساں اورکیش لیس سفری نظام کے لیے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی متحرک ہیسی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کاکہنا ہیکہ اب تک 66  ہزارسے زائدشہریوں کو ٹی کیش کارڈموصول ہو چکے، ٹی کیش کارڈ سے کیش کے بغیر ٹکٹنگ، آسان اور محفوظ سفر ممکن ہو سکے گا۔سی ای اوکوثرخان کا کہنا ہے کہ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر کے شہریوں کی ٹرانسپورٹ سسٹمز تک رسائی ممکن ہو گی،ٹی کیش کارڈ بطور ڈیبٹ کارڈ روزمرہ مالی لین دین کے لیے بھی قابلِ استعمال ہو گا۔ٹی کیش کارڈ کا اجرا اسٹیٹ بینک کے قواعد کے مطابق کیا جائیگا،شہری ویب پورٹل، ای ٹرانزٹ ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے ٹی کیش کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں