گھریلو گیس کنکشن کیلئے ایک ماہ میں 3 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

لاہور(آئی این پی )گھریلو گیس کنکشنز پر پانچ سال بعد پابندی ختم ہونے کے ساتھ ہی شہریوں کی جانب سے نئی درخواستوں کا طوفان آگیا۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو صرف ایک ماہ کے دوران تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کی جانب سے آر ایل این جی  کنکشنز کے لیے بڑے پیمانے پر درخواستیں جمع کروائی جا رہی ہیں