محفوظ چھت پورٹل پر 89 ہزار سے زائد درخواستیں موصول

لاہور ( خصوصی رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی چھت،محفوظ چھت پروگرام کی ریکارڈ مقبولیت۔اب تک پورٹل پر مجموعی طور پر 89 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ وزیر ہا ئوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پھاٹا گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ پہلی بار پھاٹا گورننگ باڈی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے سالانہ کارکردگی و اہداف کا جائزہ لیا گیا۔ گورننگ باڈی نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کامیابی پر پھاٹا کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کیا۔ اپنی زمین اپنا گھر کے تحت مفت پلاٹس کی فراہمی بارے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پھاٹا کی زمینوں پر افورڈایبل ہا ئوسنگ پروگرام کو وسعت دینے کی منظوری دی گئی۔