لاہور(آئی این پی) رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی ، متوقع ہے کہ رمضان پاکستان میں 18 یا 19 فروری سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک 2026 کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے گی۔ یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو روزے کے دوران سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔متوقع ہے کہ رمضان 2026 پاکستان میں 18 یا 19 فروری سے شروع ہوگا، جو ماہ کی رویت پر منحصر ہے۔متوقع اسکول اوقات کار۔ریگولر اسکولز (پیر تا جمعرات): صبح 8:30 بجے تا 1:00 بجے۔جمعہ: صبح 8:30 بجے تا 12:30 بجے۔ڈبل شفٹ والے اسکولز میں شفٹ 1: صبح 8:30 بجے تا 12:30 بجے۔شفٹ 2: دوپہر 1:00 بجے تا 4:00 بجے جبکہ (جمعہ کو 2:30 بجے تا 5:00 بجے)اس وقت اسکول اوقات صبح 8:45 بجے تا 1:30 بجے ہیں اور یہ شیڈول 15 اپریل تک نافذ رہے گا۔والدین نے حال ہی میں دیر سے شروع ہونے والے اوقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کے اوقات فوری طور پر ایڈجسٹ کیے جائیں