ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب میں سعودی سینٹرل بینک نے بینکنگ سیکٹر میں رمضان المبارک کے ایام میں اوقاتِ کار اور عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں مملکت کے تمام بینکوں میں کام کا آغاز صبح 10بجے جبکہ اختتام سہ پہر 4بجے ہوگا۔ یکم شوال بروز اتوار 30مارچ سے عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز ہو گا اور 4شوال بدھ 2اپریل تک جاری رہیں گی۔