متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے دوران سرکاری اوقات کار مقرر

  ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے وفاقی حکام کے لیے رمضان کے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز متحدہ عرب امارات نے وفاقی اداروں کے ملازمین کے لیے رمضان المبارک 2025 کے دوران سرکاری اوقات کار طے کرنے کا ایک سرکلر جاری کیا ہے۔سرکلر کے مطابق وزارتوں اور وفاقی حکام کے سرکاری اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک اور جمعہ کو صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے