سرکاری اداروں میں دوران رمضان کام کے اوقات کار ساڑھے چار گھنٹے ہوں گے
کویت سٹی (آئی این پی) کویت نے رمضان المبارکت میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق سول سروس کمیشن کے جاری بیان میں سرکاری اداروں میں دوران رمضان کام کے اوقات کار ساڑھے چار گھنٹے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کو اختیار ہوگا کہ وہ صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ کر ساڑھے 4 گھنٹے ملازمت کا دورانیہ مکمل کر سکتے ہیں۔ سول سروس کمیشن نے رمضان المبارک میں کام مقرر کردہ دورانیے پر تمام سرکاری اداروں میں عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری جب کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں 19 فروری کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔