سپریم کورٹ کے اوقات کار میں تبدیلی، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دفتری اوقات صبح 8:30 سے دوپہر 3:30 تک ہوں گے۔ جمعے کو سپریم کورٹ کے اوقات کار 12:45 سے 1:45 تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا جبکہ ہفتے کے روز سپریم کورٹ دن 12:30 بجے تک ہی کھلی رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز پر بھی ہوگا۔