ہوٹل انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے
ہوٹل انتظامیہ یل پی جی سلنڈرز کا استعمال کر رہی تھی، جو قواعد کے خلاف ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ کے علاقے میں واقع ایک نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جس میں ہوٹل انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور قوانین کی خلاف ورزیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق مختلف متعلقہ اداروں اور ایل ڈی اے نے مشترکہ طور پر ابتدائی تحقیقات مکمل کی ہیں جبکہ مزید چھان بین جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق ہوٹل کے بی ون (B-1) فلور پر بوائلر نصب کیا گیا تھا جسے مبینہ طور پر ایل پی جی سلنڈرز کے ذریعے چلایا جا رہا تھا۔ ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ بوائلر سے گیس لیکج ہوئی جو آگ لگنے کی بنیادی وجہ بنی۔تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں ایئر کنڈیشنگ اور ہیٹنگ کے لیے ایچ وی اے سی (HVAC) سسٹم نصب تھا، جو بی ون فلور پر موجود تھا۔ اس سسٹم کو سوئی گیس کے ذریعے آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم مبینہ طور پر ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی سلنڈرز کا استعمال کیا جا رہا تھا، جو قواعد کے خلاف ہے