لاہور(آ ئی این پی )لاہورہائیکورٹ میں نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔درخواست میں پنجاب حکومت،ریسکیو اداروں سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کوفریق بنایاگیا ہے،درخواست گزار نے موقف اختیارکیا ہیکہ لاہور میں نجی ہوٹل میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔