12 منزلہ ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے والے2افراد بھی جاں بحق ہو گئے
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے سکی ریزورٹ بولو کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 66 افراد ہلاک اور کم از کم 51 زخمی ہو گئے۔آگ 12 منزلہ گرینڈ کارٹل ہوٹل میں لگی ، ہوٹل میں 234 افراد موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوٹل کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگانے کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے۔بولو کے گورنر عبدالعزیز آیدین نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ ہوٹل کی چوتھی منزل کے ریستوران کے حصے میں لگی اور اوپر کی منزل تک پھیل گئی۔