لاہور(آئی این پی )لاہور ہائی کورٹ نے غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر درخواست گزار کو 10لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے 2رکنی بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ درخواست گزار نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے ٹیکس پیئرز کی تفصیلات لینے کے لیے رجوع کیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سنگل بنچ کا فیصلہ انٹرا کورٹ اپیل کے ذریعے چیلنج کیا، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی شہری معلومات تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے غیر ضروری اپیل دائر کرنے پر درخواست گزار کو 10لاکھ روپے جرمانہ کر دیا اور 2رکنی بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔