وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کے بروقت انتظامات کی بدولت مہنگائی کی شرح 4 فیصد تک آچکی ہے اور دیہی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اور عوام کو روزگار کی فراہمی اور خوشحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے گھریلو صارفین پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ حکومت ملک کی معیشت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کی کوشش ہے کہ عوام کو بنیادی ضروریات کی اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں۔