سونو نگم کی پدما ایوارڈز میں گلوکاروں کو نظر انداز کرنے پر شدید تنقید

سونو نگم کی پدما ایوارڈز میں گلوکاروں کو نظر انداز کرنے پر شدید تنقید

بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے پدما ایوارڈز 2025 کی جیوری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کئی ممتاز فنکاروں کو نظر انداز کرنے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

 سونو نے خاص طور پر لیجنڈری گلوکاروں محمد رفیع، کشور کمار، الکا یاگنک، شریا گھوشال اور سنیدھی چوہان جیسے فنکاروں کو ان کے جائز مقام سے محروم کرنے پر اعتراض کیا ہے۔یوم جمہوریہ کے موقع پر 2025 کے پدما ایوارڈز کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں سات پدما ویبھوشن، 19 پدما بھوشن اور 113 پدما شری ایوارڈز دیے جانے تھے۔ سونو نگم نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو میں کہا کہ محمد رفیع اور کشور کمار جیسے عظیم فنکاروں کو پدما ایوارڈز میں شامل نہیں کیا گیا، جو ان کے مطابق ان کے فن کے اعتبار سے بہت کم تھا۔انہوں نے خاص طور پر اس بات پر بھی بات کی کہ ارجیت سنگھ کو پدما شری ایوارڈ ملا ہے، جبکہ ان کے مطابق رفیع اور کشور کمار کو یہ اعزازات بہت پہلے ملنے چاہیے تھے۔ سونو کی یہ تنقید اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ بھارت میں موسیقی کے لیجنڈری فنکاروں کے کام کو ان کے مناسب عروج کے مطابق تسلیم کیا جانا چاہیے۔