بھارتی گلوکار سونو نگم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سونو نگم نے علی ظفر کے ساتھ اپنی دوستی اور تعلقات کے بارے میں بات کی۔سونو نگم کے مطابق، وہ ہر ہفتے یا دو ہفتے میں ایک بار علی ظفر سے بات کرتے ہیں اور ان کو ایک اچھا اور نیک انسان قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں سے جڑے رہنا پسند کرتے ہیں جو ان جیسی سوچ اور اقدار کے حامل ہوں۔اس کے علاوہ، سونو نگم نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو اپنا محسن قرار دیا، کیونکہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ان کے مشہور گانے ’اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا‘ سے کیا تھا۔