سونو نگم کی اے آر رحمان کے میوزک پر سخت تنقید

سونو نگم کی اے آر رحمان کے میوزک پر سخت تنقید

بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے حالیہ دنوں میں اپنے ساتھی گلوکار اے آر رحمان کے کمپوز کردہ فلم "یُووراج" کے میوزک پر سخت تنقید کی ہے۔

سونو نگم نے ایک انٹرویو میں فلم کے گانے ’شانو شانو‘ کو معمولی اور اچھا گانا نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "اس پر بات نہ کریں، میں جھوٹ نہیں بول سکتا اور خراب گانے کی تعریف نہیں کر سکتا۔" اس کے علاوہ، سونو نگم نے فلم کے دیگر گانوں کو بھی مسترد کیا اور کہا کہ "وہ بھول جائیے، اس فلم کے سارے گانے بیکار تھے۔"فلم "یُووراج" سبھاش گھئی کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بننے والی ایک میوزیکل رومانوی فیملی ڈراما تھی، جس میں سلمان خان، کترینہ کیف، انیل کپور، اور زید خان نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ تاہم، باکس آفس پر یہ فلم ناکام رہی۔

اگرچہ فلم کا میوزک اے آر رحمان نے کمپوز کیا تھا اور اس کے بول گلزار نے لکھے تھے، لیکن سونو نگم کی تنقید کے مطابق یہ گانے ان کی توقعات پر پورا نہیں اُترے۔اس کے باوجود، فلم کی ناکامی کے باوجود، اس کے میوزک کی شروعات اور اہمیت کو آج بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر اے آر رحمان اور گلزار کے کام کی بدولت۔