ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کر کے جشن منانا

ویسٹ انڈیز کے جومیل واریکن کا ساجد خان کو آؤٹ کر کے جشن منانا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز خوشگوار لمحے دیکھنے کو ملے، جب ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے ساجد خان کو کلین بولڈ کیا اور پھر ساجد کے انداز میں ہی جشن منایا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جومیل واریکن نے ساجد خان کو چار انگلیاں دکھائیں، پھر ایک ٹانگ اوپر کر کے ہاتھ ٹانگ پر مارا اور فضا میں آؤٹ کا اشارہ کیا۔ ساجد خان نے بھی مسکرا کر پویلین کی طرف روانہ ہو گئے۔ اس سے پہلے، ساجد خان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جومیل واریکن کو خطرناک گیند کر کے چار انگلیاں دکھائی تھیں۔ ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کی تھی۔