ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف احمد آباد میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 162 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ابتدائی ہی سے مشکلات کا شکار رہی۔جسٹن گریوز نے 32، شائے ہوپ نے 26 اور کپتان روسٹن چیز نے 24 رنز بنا کر ٹیم کو کچھ دیر کے لیے سہارا دیا۔ بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار وکٹیں حاصل کیں، جسپریت بمراہ نے تین، کلدیپ یادیو نے دو اور واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ حاصل کی۔یہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔