دعائیہ تقریبات ،2ہزار پولیس اہلکار گرجاگھروں کی سکیورٹی پرمامور

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور پولیس گرجا گھروں کی سکیورٹی پر الرٹ، دعائیہ تقریبات پرامن طریقے سے جاری ہیں۔2 ہزار پولیس افسران و جوان گرجا گھروں کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔622 گرجا گھروں کے سکیورٹی پلان پر مکمل عمل در آمد کر رہے ہیں، گرجا گھروں کی سکیورٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود اور انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔اتوار کے روز تفریحی مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے،پارکس، اتوار بازاروں سمیت تفریحی مقامات پر سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔