لاہور(کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس کے افسروں و اہلکاروں نے لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام کے دوران ہائی الرٹ رہتے ہوئے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دئیے۔قبل ازیں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے آر پی اوز، ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسروں کو گرجا گھروں کی سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے اور کہا حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز تعینات کیے جائیں ، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے گرد م ئوثر پٹرولنگ کو یقینی بنائیں۔ پولیس افسر اور اہلکار انتہائی الرٹ رہ کر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری رکھے جائیں۔عبدالکریم نے کہا علماء ، مسیحی کمیونٹی اور امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں۔