وارداتوں میں شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

گگو منڈی(خصوصی رپورٹ)مختلف مقامات پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔چک نمبر191۔ای بی کا رہائشی محنت کش عبدالغفارموٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ 3 ڈاکو ئوں نے موٹر سائیکل چھین لیا۔ چک نمبر169۔ای بی کا زمیندار ریاض احمد کام کے سلسلہ میں لاہور گیا ہوا تھا اس کی عدم موجودگی میں چور اس کے ڈیرہ سے ہل اور سہاگہ چوری کر کے لے گئے۔محنت کش وسیم افضل کے گھر سے پنکھا ،واٹر پمپ اور دیگر گھریلو سامان چوری کر لیا گیا۔