چوروں نے زیورات، نقدی، موبائل، موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں چرا لیں
ہنجروال، قلعہ گجر سنگھ، لوئرمال، بادامی باغ، ملت پارک متاثر
لاہور(کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فونز، نقدی، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہنجروال میں اختر سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں نیاز سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں ناصر سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ اسی طرح بادامی باغ میں منصور سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ ملت پارک میں عرفان سے ایک لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ نواب ٹاؤن اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ سول لائنز، سبزہ زار اور گرین ٹاؤن کے علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔