متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ، سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گوالمنڈی میں ابوبکر سے1 لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون,برکی میں ریاض سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,راوی روڈ میں مہرالدین سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون, ساندہ میں شہزاد سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں فیاض سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.نواب ٹاون اور نولکھا سے گاڑیاں جبکہ نصیر آباد مزنگ اور سبزہ زار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔