شاہدرہ، گلشن راوی، ستوکتلہ، شفیق آباد، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں بھی غائب
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن میں رمضان سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون، اکبری گیٹ میں صفدر سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں فضل سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں مظفر سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں تنویر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں جمشید سے 1 لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ گلشن اقبال اور مصری شاہ سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاؤن، بادامی باغ اور سندر سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔