ندیم احمد 32 ٹو ایل روڈ پر جا رہا تھا موٹرسائیکل پھسل گئی،ٹریکٹر ٹرالی نے کچل ڈالا ،موقع پر دم توڑ گیا
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) موٹر سائیکل سوار سلپ ہونے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی علاقے 49 ٹو ایل سے 32 ٹو ایل روڈ پر موٹر سائیکل سوار سلپ ہونے کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر کچلاگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت ندیم احمد کے نام سے ہوئی جو رانجھا پل حویلی لکھا کا رہائشی تھا۔