آزادی پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر جنگلے سے ٹکرا گئی، حیدر چل بسا، ساتھی زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے شفیق آباد میں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق رانا ٹاؤن کا رہائشی 17 سالہ حیدر اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ آزادی پل کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر جنگلے سے ٹکرا گئی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ حیدر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا دوست زخمی ہو گیااطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیاپولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔