ٹریفک حادثہ،2موٹر سائیکل سوار ہلاک

صوئے اصل کے قریب تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، ایک کی شناخت شریف مسیح کے نام سے ہوئی 
لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق، صوئے اصل کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت شریف مسیح ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔