مریم خان کمشنر فیصل آباد‘عامر کریم خان کمشنر ملتان تعینات

واجد علی شاہ سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب‘حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈمقرر
اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان،مسرت جبین کمشنربہاولپور‘صلوٰت سعید رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز تعینات

لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب میں سیکریٹری اور کمشنر عہدے کے افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مسرت جبین کمشنر بہاولپور، عامر کریم خان کمشنر ملتان ڈویژن ‘واجد علی شاہ سیکریٹری کوآرڈینیشن ٹو چیف منسٹر پنجاب تعینات کردیئے گئے۔حمیرا اکرام ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ، ذیشان شبیر رانا سپیشل سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، احمد جاوید قاضی سیکریٹری کوآپریٹو پنجاب، تقرری کے منتظر عمران سکندری سیکریٹری ٹرانسپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔سیکرٹری زکوٰۃ و عشر میاں ابرار احمد کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔عرفان احمد سیکریٹری زکوٰۃ و عشر، ناصر محمود بشیر ایم ڈی، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب، اشفاق احمد کمشنر ڈی جی خان، مریم خان کمشنر فیصل آباد، صلوٰت سعید رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز اور نادر چٹھہ سیکریٹری اسکلز ڈویلپمنٹ تعینات کردیے گئے۔