سپریم کورٹ :ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ آج

مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا،وقت، وسائل کا ضیاع ہوا
ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیکر عہدے سے ہٹا دیاگیاتھا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج سوموار کوسنایا جائے گا۔جسٹس منصور شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دورکنی بینچ نے فیصلہ جمعرات کو محفوظ کیا تھا، عدالت نے بینچز کے اختیارات کیس میں فل کورٹ کی تشکیل پر بھی دلائل طلب کئے تھے۔سپریم کورٹ نے چند روز قبل ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا کر رجسٹرار کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کامعاملہ دیکھنے کی ہدایت کی تھی۔سپریم کورٹ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیاجس سے سپریم کورٹ اورفریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔خیال رہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کر رکھی ہے، شوکاز کیخلاف انٹراکورٹ اپیل بھی آج لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر ہے۔