اسلام آباد ( آن لائن) ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ نذر عباس نے توہین عدالت پر شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار نے شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے اور جواب میں کہا ہے کہ عدالتی حکم کی نافرمانی نہیں کی، عدالتی آرڈر پر بینچ بنانے کے معاملہ پر نوٹ بنا کر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔ایڈیشنل رجسٹرار نے یہ جواب جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی جانب سے جاری کردہ ان احکامات کی روشنی میں جمع کروایا ہے جس میں ان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا گیا تھا۔